قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کے 2اراکین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے، نیب ٹیم قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ہوسکتاہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے ابھی صرف سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے بشری بی بی کو انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری کاسامناکرپڑسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں سہ پہر 3 بجے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں منظور کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی7،7سال قیدکی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردیے، عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور علما کی رائے سے متعلق دونوں درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم