دوحہ: حماس رہنما و سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ اور ان کے محافظ کی نمازجنازہ دوحہ میں ادا کر دی گئی۔
حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے رہنماں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں امیر قطر، ترک وزیرِ خارجہ اور الفتح کے وفد نے شرکت کی جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بھی اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر میں موجود ہیں۔
اس سے قبل قطر کے دارالحکومت میں اسماعیل ہانیہ کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، اسماعیل ہانیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی فلسطینی پرچموں میں لپٹی میتیں تہران سے دوحہ ایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔
پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے بھی اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ پارلیمنٹ ہاس میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ۔
یاد رہے کہ حماس سربراہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تہران میں ان کی رہائش گاہ میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ کل بھی تہران میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی۔
اس موقع پر نومنتخب ملکی صدر پزشکیان بھی ان کے ہمراہ تھے، خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد ان کی تصاویر والے پوسٹر اور فلسطینی پرچم لیے ہوئے جمع تھے۔
اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے قبل ان کے خاندان کے 70 اراکین اسرائیلی حملوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسمعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، یہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا بدلہ لیں گے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم