اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور روف حسن کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ احمد وقاص کے بیان کے فورا بعد ہی رؤف حسن کو کیس میں نامزد کردیا تھا، پولیس کو معلوم ہوا کہ رؤف حسن نے بارودی مواد خریدنے کے لیے پیسے دیے، ان کے خلاف کیس میں ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں۔
روف حسن کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے کہ مقدمے میں رؤف حسن نامزد نہیں، ایف آئی آر بلائنڈ ہے، رؤف حسن پر بارودی مواد کی فنانسنگ کا الزام ہے مگر وہ بارودی مواد کے ہمراہ یا جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوئے۔
اس دوران پراسیکیوٹر راجا نوید نے رؤف حسن کی درخواستِ ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نے رؤف حسن کی 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔