احتساب عدالت اسلام آباد نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع کر دی ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔عدالت نے ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ 19 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ نئے ریفرنس میں دونوں ملزمان کا اب تک مجموعی طور پر چوبیس روزہ ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ 13 جولائی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے بعد قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری ڈال دی تھی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کو گرفتار کیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔
اس میں بتایا گیا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشری بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔
جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا تھا۔
جمعرات, ستمبر 19
تازہ ترین
- پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ایم ایم ون کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد آپریشنل ہوگیا
- دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا
- مریم نواز کا 5 ہزار 800 سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دینے کا اعلان
- افغانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا الزام، سابق ایف آئی اے اہلکار والد سمیت گرفتار
- تھری فیز میٹرکے صارفین بجلی بلوں پر14روپےفی یونٹ کےریلیف سے محروم
- گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد
- حافظ ارشاد کا اوکاڑہ سے راولپنڈی تک پاک فوج اور شہداء سے اظہار یکجہتی مارچ
- مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہہ نہیں سکتا، عمران خان
- الیکشن ایکٹ کے تحت تحریک انصاف پر 5سال کی پابندی لگ سکتی ہے،الیکشن کمیشن
- کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
- عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا کے نام سے خیبر ہٹا کر صرف پختونخوا رکھنے کا مطالبہ
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا