پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16اگست سے اگلے 15 روز کے لیے 9 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخوں میں تنزلی ہے۔
ذرائع کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
تاہم اس کا انحصار حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے سے 9 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9 روپے فی لیٹر تنزلی کا امکان ہے۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت گر کر 84 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کے نرخ تنزلی کے بعد 91 ڈالر پر آگئے ہیں۔
موجودہ 15 دن کے دوران دونوں مصنوعات پر درآمدی پریمیم پیٹرول پر 9 ڈالر اور ڈیزل پر 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے، دوسری طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
31 جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی تھی، جس کے بعد پیٹرول 269 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 272 روپے 77 پیسے میں دستیاب ہے۔
حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 960 ارب روپے حاصل کیے، جو 869 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91 ارب روپے زائد رہے۔
حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں مصنوعات پر تقریبا 78 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگرچہ، تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی صفر ہے، حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے، جس سے عام طور پر عوام متاثر ہوتے ہیں، حکومت نے تقریبا 18 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے، اس کے علاوہ تقریبا 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو ملتا ہے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم