پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
جیمز ونس نے 38، شعیب ملک نے 29، محمد اخلاق نے 24 اور شان مسعود نے 12 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے لوک ووڈ نے 2 اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم صرف 19.5 اوورز میں 154 رنز پر آل آٹ ہوگئی، اوپنر صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور گولڈن ڈک کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث 6 اور ٹام کوہلر کیڈمور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں روومین پاول نے 39، آصف علی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، عامر جمال نے ایک، محمد ذیشان اور وقار سلام خیل صفر پرآؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے 3، 3 جبکہ ڈینیئل سمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میچ جیتنے کے بعد پہلی فتح کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے، سعد بیگ کی جگہ عرفان خان نیاری کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہدف کے قریب تھے لیکن میچ جیتنے میں ناکام رہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں