لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 154 رنز بناکر آٹ ہوگئی، لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان31اور وین ڈوسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ،فخر زمان نے 23 اور سکندر رضا نے 17 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 6، فیصل اکرم نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور آفتاب ابراہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد رضوان پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس اور افتخار احمد نے 40، 40 جبکہ طیب طاہر نے 21 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ قلندرز اب تک 6 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم بھی ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر 5 میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 10پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں