کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 165 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
کپتان شان مسعود نے 27، ٹیم سیفرٹ نے 8، لیوس ڈوپلوئے نے 24 ، شعیب ملک اور محمد نواز نے 6، 6 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز اپنے 3 میچز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل چکی ہے۔ کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دو میچز میں فتح حاصل ہوئی۔
دوسری جانب شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین میچز میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز: شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، لیوس ڈو پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریزی شمسی، محمد عامر خان
اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان(وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، رومان رئیس
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے