امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ بھگ 100 دن تک چلے گی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مذکورہ کمپنی دراصل بیٹریز اینڈ پاور بینک بناتی ہے اور اب اسی کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا اور کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔
مذکورہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔فون کے بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل، دوسرا 20 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔
اسی طرح ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کمپنی نے دعوی کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کیا گیا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے جائیں گے جب کہ اسے ایںڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا وزن بھی عام فونز کے مقابلے چار گنا زیادہ یعنی نصف کلو سے زیادہ ہوگا۔
کمپنی کے مطابق ہارڈ کیس پی 28 کے میں 28 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 36 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیاجائے گا اور فون کی بیٹری محض ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد فل ہوجائے گی۔
کمپنی کے مطابق اگر مذکورہ فون کا استعمال کم رکھا جائے گا تو اس کی بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی اور اگر فون سے مسلسل 24 گھنٹے تک فون کالز بھی کی جائیں تو بھی اس کی بیٹری 5 دن تک چلے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ فون کو اکتوبر 2024 تک فروخت میں پیش کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی پاکستانی قیمت 74 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار