راولپنڈی: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کا سرغنہ شمروز عرف شینے مارا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد منصور کو ہلاک کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔