اداکارہ جویریہ سعود نے خواتین کے بااختیار ہونے سے متعلق مردوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے۔اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کی کامیابی اور ان کے بااختیار ہونے سے متعلق مردوں کی سپورٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ان کے گھر کے مردوں کی سپورٹ ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے والد، بھائی کی سپورٹ تھی تبھی میں آگے بڑھی اور پھر شوہر اور بیٹا (بچوں)کی سپورٹ تھی۔جویرہ سعود نے کہا کہ کوئی بھی عورت اس دنیا میں کام کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو اس کی پہلی بنیاد اس کے گھر کے مردوں سے شروع ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعود(شوہر) نہیں ہوتے تو شاید میں صرف ایک اداکارہ ہی ہوتی، وہ میری زندگی میں آئے تو میں نے لکھنا شروع کیا، رائٹرز بن گئی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عورت اپنی زندگی میں جتنی بھی کامیاب ہوجائیاگر اس کی فیملی خوش نہیں ہے تو اس کی خوشی ہمیشہ ادھوری رہتی ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی