میسجنگ ایپ واٹس کے صارفین میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے کی خاص وجہ اس ایپ کی حفاظتی خصوصیات ہیں جس کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ آئے روز نت نئے پرائیویسی فیچر پرکام کرتی بھی نظر آتی ہے ۔
واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو Silence کرسکتے ہیں۔
ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکانٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکانٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔ واٹس کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے خاصا سود مند ثابت ہوگاکیونکہ اس فیچر سے صارفین کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔
جمعرات, اپریل 24
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔