اسلام آباد: عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کو احتجاج و توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کے روبرو احتجاج اور توڑ پھوڑ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شیخ رشید و دیگر کو مقدمات سے بری کردیا۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست کو منظور کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج سنا دیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان اور آمنہ علی نے دلائل دیے تھے۔ عدالت نے مقدمے میں شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل جاوید، اسد عمر،علی نواز اعوان،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید،شیخ رشید احمد سمیت 12 ملزمان کو بری کردیا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار