بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ر ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ رمضان میں اسلام قبول کیا اور یہ مہینہ درحقیقت میرے دل کے بہت قریب ہے۔35 سالہ اداکار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے چند سال قبل رمضان کے مہینے میں ہی اسلام قبول کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ میرے دل کے بہت قریب ہے، دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد یہ میرا چھٹا رمضان ہے اور اللہ کے فضل سے میں ہر سال رمضان کے روزے رکھتا ہوں۔
اداکار ویوین ڈیسینا نے کہا کہ رمضان کے مہینے کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں کیونکہ یہ اسلام کے5 بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، اس لیے میں 30 روزے اس وقت تک رکھتا ہوں جب تک بیماری جیسا عذر درپیش نہ ہو ۔
اداکار کہنا تھاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ رمضان کا مہینہ اپنی فیملی کے ساتھ بحرین میں گزاروں، اس سے انکار نہیں کروں گا کہ شروعات میں میرے لیے روزے رکھنا خاصا مشکل تھا کیوں کہ میں کافی اور پانی کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن اب میرے اہل خانہ اور دوست بھی سوچتے رہتے ہیں کہ میں 13 یا 14 گھنٹے تک پانی یا کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں ، اللہ کے فضل سے میرے لیے روزوں کا سفر آسان ہوگیا ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی