سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے ضلع راجن پور اور سندھ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جس میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمی ہوگئے جب کہ 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)راجن پور کے مطابق کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جس کے بعد ڈاکوؤں کے 2 گروہ فرار ہوگئے۔پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو آگ لگا دی، جب کہ فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 5گھنٹے جاری رہا جب کہ فرار ڈاکوں کا تعاقب جاری ہے۔دوسری جانب سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی کے گاں سیفل لارو میں کی اور 21ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار 21 ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور سہولت کاری میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مرکزی سہولت کار امان اللہ، اس کا بیٹا اور مقامی وڈیرہ یار محمد بھی شامل ہیں جنھوں نے بگی گینگ کے سرغنہ اور اس کے اہلِ خانہ کو پناہ دی تھی۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بگی گینگ کی پناہ گاہیں بھی مسمار کی گئیں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے