ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 42 سال بعد پہلی بار ملاقات کی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے والد کی جذباتی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے والد سے گلے شکوے بھی کیے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اداکارہ صاحبہ نے ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ 11 مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا۔
صاحبہ کی اپنے والدہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال پہلی بار فاردرز ڈے منائیں گی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ اپنے والد سے پہلی بار گلے ملنے کے لیے ان کی طرف بڑھتی ہیں اور دونوں آبدیدہ ہوجاتے ہیں، اس دوران صاحبہ اپنے والد سے کہتی ہیں، میرا کیا قصور تھا۔
بعدازاں صاحبہ اپنے والد کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھ کر آبدیدہ ہوتے شکوے شکایت کرتی ہیں، اداکارہ کے والد کہتے ہیں تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔اداکارہ کے والد نظریں نیچے کرکے آبدیدہ ہوتے ہوئے اپنی بیٹی صاحبہ سے کہتے ہیں کہ میں صرف چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں، مجھ سے بہت بڑا قصور ہوگیا، اتنی عمر گزر گئی۔
اس دوران امام ربانی صاحبہ کو بھی کچھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا کہتے ہیں جس پر صاحبہ اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کچھ نہیں، آپ مجھے پھر چھوڑ دیں گے۔امام ربانی کہتے ہیں کیسے چھوڑ دوں گا، جس پر صاحبہ نے کہا کہ میری طرف دیکھ کر بات کریں جس پر والد کہتے ہیں کہ نہیں دیکھا جاتا، غصہ آتا ہے۔
والد نے اپنی بیٹی صاحبہ سے کہا کہ یہ تو قسمت اچھی تھی کہ آپ کو ریمبو مل گیا، اچھا گھر ملا، اچھا خاوند ملا، خوبصورت بچے ملے۔
بعدازاں صاحبہ نے اپنے والد سے کہا کہ جب میں پیدا ہوئی تو آپ نے میری شکل کبھی نہیں دیکھی، آپ کا دل نہیں کیا کہ آپ کی بیٹی ہوئی ہے، آپ اسے دیکھیں۔
جس پر اداکارہ کے والد نے کہا کہ انہیں گھر میں کوئی داخل نہیں ہونے دیتا تھا تو وہ کیا کرتے، قبر میں ٹانگیں ہیں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔