پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔
گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔
انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں