اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مرد ان سے ڈرتے ہیں، ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، آج تک کسی نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے روابط بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔مہوش حیات کا انٹرویو حال ہی میں عید الفطر پر دوبارہ ٹی وی پر نشر کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مذکورہ انٹرویو میں مہوش حیات نے شادی اور تعلقات سمیت پاکستانی انڈسٹری میں کم معاوضے پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے مقابلے اشتہارات میں زیادہ پیسے ملتے ہیں۔اداکارہ کی وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں شادی، رومانس اور اپنے کرش پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
مہوش حیات نے اعتراف کیا کہ وہ ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر فدا رہی ہیں اور اب بھی وہ ان پر فدا ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر لیونارڈو ڈی کیپریو ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے ہاں بارات لے کر آئیں وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لیے انہیں احساس ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو وہ اپنے کام سے بریک لیں گی۔
مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیش کش کی۔ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی مرد نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، شاید ان کی شخصیت کی وجہ سے مرد ان سے دور رہتے ہیں اور ان پر ٹرائیاں نہیں مارتے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ مرد ان سے روابط بڑھانے سے قبل سوچتے ہیں اور ٹرائیاں مارنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔
اتوار, جولائی 13
تازہ ترین
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
- بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
- عسکری سطح پر سیزفائر برقرار، بھارتی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی: اسحاق ڈار
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کا دورہ، طلبہ سے خصوصی ملاقات
- چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری
- صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں: محسن نقوی