لاہور: بالی وڈ کے خانز کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہے اور اب مہوش حیات نے بھی اپنے پسندیدہ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت میں فلم کا موقع ملے تو وہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مہوش حیات کی مختصر ویڈیو میں انہیں بولی وڈ میں کام کرنے سمیت اپنے پسندیدہ بولی وڈ خان پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بولی وڈ میں سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟
مہوش حیات تینوں خانز کے نام پر کنفیوژن کا شکار ہوگئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس کا نام لیں، اس لیے آغاز میں انہوں نے سلمان خان کا نام لیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی خواہش تبدیل کردی۔
بعد ازاں مہوش حیات نے بلآخر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام لیا، تاہم انہوں نے شاہ رخ خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کیا۔اس سے قبل مہوش حیات انٹرویوز بتا چکی ہیں کہ وہ بطور اداکارہ کہیں بھی کام کرنے کو تیار ہیں اور وہ ماضی میں مس مارول نامی امریکی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں اور جلد ہی وہ بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔