ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایسے صارفین کے خلاف کریک ڈان کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نقصان دہ مواد کو پوسٹ کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ایپ کے اصولوں کو بھی سخت کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق مئی 2024 سے ہوگا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے موضوعات کی طویل فہرست بھی جاری کی گئی ہے جن کو ایپ کی فار یو فیڈ کے لیے ریکومینڈ نہیں کیا جائے گا۔
اس فہرست میں چند کیٹیگریز تو عام ہیں جیسے نامناسب یا پرتشدد مواد، مگر اس کے ساتھ ساتھ چند ایسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ماضی میں ایپ کے اندر تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔مثال کے طور پر نئی گائیڈ لائنز کے تحت خطرناک سرگرمیوں یا چیلنجز پر مبنی ویڈیوز کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔اسی طرح جسمانی وزن میں کمی یا ڈائیٹنگ سے متعلق مواد کو بھی فار یو فیڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔
گمراہ کن اور سازشی مواد کے حوالے سے بھی کئی کیٹیگریز اس فہرست کا حصہ بنی ہیں۔ٹک ٹاک نے کہا کہ فار یو فیڈ کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ایسے صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو مسلسل گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کریں گے۔
ایسے صارفین کی مخصوص پوسٹس کے ساتھ ساتھ ان کے اکاؤنٹ کو سرچ میں تلاش کرنا بھی مشکل بنایا دیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا اکانٹ اسٹیٹس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ایپ کے اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہے۔
اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ اسٹیٹس صارفین کو اکانٹ یا پوسٹس پر لگنے والی اسرائیک کے بارے میں بتائے گا۔
منگل, ستمبر 2
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی