کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔قدوسی صاحب کی بیوہ، امید اور حبس جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا رضوی نے گزشتہ روز عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی۔
41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ ان کے دولہا میاں نے سفید کرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔
اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینیئر اداکارہ سنگیتا، ان کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ اپنے بڑے دن پر بہت خوش تھیں۔حنا رضوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
چند روز قبل حنا رضوی نے اپنے مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا، ان کی مایوں کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ حنا رضوی نے اپنی بڑی بہن سنگیتا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، ان کے مشہور ڈراموں میں فیری ٹیل، بشر مومن، امید، کالج گیٹ، بندش اور تقدیر سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
منگل, جون 24
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک