نورفوک: برطانیہ میں بھیڑوں کو آپس میں لڑنے سے بچانے کیلئے ایک انوکھا طریقہ کافی مقبول ہورہا ہے جس میں باڈی اسپرے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں بھیڑوں کو پالنے والی ایک کسان خاتون نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بھیڑوں کی آپسی جارحیت کو روکنے کے لیے ایک حیران کن حل تلاش کیا ہے، Axe باڈی اسپرے۔
سیم برائس نامی خاتون نے کہا کہ فیس بک پر کسانوں کے ایک گروپ نے انہیں باڈی اسپرے کے اس افریقی ورژن کے بارے میں بتایا تھا جسے برطانیہ اور دیگر ممالک میں Lynx کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ باڈی اسپرے دراصل بھیڑوں کے ہارمونز کو مخفی کرتا ہے جس کی وجہ سے بھیڑیں ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ انداز نہیں اپناتیں۔ سیم نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے انہوں نے جانوروں پر یہ تیز خوشبو والا باڈی اسپرے کا استعمال شروع کیا ہے، ان میں کوئی لڑائی نہیں ہورہی۔ بھیڑوں کو پرسکون رکھنے کے لیے باڈی اسپرے کا استعمال اب ایک ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو پورے ملک میں یہ کام کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اب دنیا میں بھی اس کا رواج آرہا ہے۔
دوسری جانب دیگر کچھ ساتھی کسانوں نے بھی سیم برائس کی تصدیق کی۔ کیٹلین کینکنز نامی ایک اور خاتون نے کہا کہ وہ اسی باڈی اسپرے کے ذریعے مادہ بھیڑوں کو لاوارث میمنوں کو گود لینے پر بھی رضامند کرلیتی ہیں ۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے