شینیانگ: ایک 88 سالہ اداکار اور فیشن ماڈل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی وجاہت کی وجہ سے سرخیاں بنا رہا ہے۔وانگ ڈیشون ایک 88 سالہ اداکار اور فیشن ماڈل ہیں جنہوں نے 2015 میں بیجنگ میں چائنا فیشن ویک کے رن وے پر چلنے کے بعد شہرت پائی۔
اپنے مشہور واک آٹ کے بعد وانگ کو دنیا کے بڑی بڑی فیشن انڈسٹریز اور برانڈز سے پروجیکٹس ملنا شروع ہوگئے۔ اور اب وہ دنیا کے مشہور چینی اداکاروں اور ماڈلز میں سے ایک ہیں۔
وہ 1936 میں شہر شینیانگ میں ایک معمولی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین نے انکے اداکار بننے کے خواب کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ وانگ ڈیشون نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ لوگ جب چاہیں اپنی زندگی بدل سکتے ہیں۔ ذہنی طور پر صحت مند ہونے کا مطلب ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے عمر کو کبھی بھی رکاوٹ نہ بننے دیں۔
ماڈلنگ کی دنیا میں وانگ ڈیشون کے آنے کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔ انہوں کسی اور کی غلطی کی وجہ سے فیشن ماڈلنگ میں قدم رکھا۔ ہوا کچھ ہوں کہ ایک چینی ڈیزائنر ہو شیگوانگ چائنہ فیشن ویک میگزین کی خاتون ایڈیٹر سے گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں خاتون ایڈیٹر کا فون بجنے لگا۔ جب اس نے اپنا فون باہر نکالا تو ہو شیگوانگ نے فون کی اسکرین پروانگ کی تصویر دیکھی۔
ہو شیگوانگ نے فورا ہی وانگ کو اپنے پروجیکٹس کے حصے کے طور پر لینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ بلندیوں کی سیڑھی پر چلتے ہی چلے گئے۔وانگ ڈیشون کے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی ہے جبکہ انہوں نے چند عرصہ قبل ہی موٹرسائیکل اور گھوڑے کی سواری بھی سیکھی ہے۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔