ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کسی دن اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔متھیرا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2005 اور 2006 میں جب وہ ایک چھوٹے ٹی وی چینل پر پروگرام کرتی تھیں، اس وقت انہیں اردو نہیں آتی تھی، اس لیے بہت سارے لوگ براہ راست فون کالز پر آکر ان کی بے عزتی کر جاتے تھے یا انہیں غلط باتیں سنا کر جاتے تھے لیکن انہیں وہ باتیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں انہیں بتایا جاتا کہ کالر نے ان کی بے عزتی کی یا ان کے لیے نامناسب بات کی تھی۔
متھیرا نے کہا کہ لوگ تو ان کی بے عزتی کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں اسی شو سے عزت اور شہرت بخشی اور آج وہ جو کچھ بھی ہی اسی شو کی وجہ سے ہیں۔
ماڈل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں اور متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے۔
متھیرا نے واضح کیا کہ ابھی ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔
شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا فوری طور دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں اور نہ ہی انہیں کہیں سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔خوبرو پاکستانی مرد اداکاروں کے سوال پر متھیرا نے ہمایوں سعید اور شان کو پرکشش قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں ایسے ہی مرد سنبھال سکتے ہیں، باقی مردوں کو تو وہ اپنے اثر سے ختم کردیں گی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ جب وہ طیارے میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کیا رد عمل دیتے ہیں، اس پر متھیرا نے بتایا کہ جیسے ہی وہ طیارے میں داخل ہوتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے سبحان اللہ اور استغراللہ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں متھیرا نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن نے ہی ان کا فیس بک اکاونٹ اور دوسرے سوشل میڈیا اکاونٹس بناتے تھے اور کچھ عرصے تک وہی انہیں چلاتی تھیں۔
متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ