ارجنٹائن کی 60 سالہ الجانڈرا ماریسا نے دقیانوسی خیالات و تصورات کو توڑتے ہوئے مس یونیورس بیونس آئرز کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی ۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق الجانڈرا ماریسا ایک تجربہ کار وکیل اور صحافی بھی ہیں۔
الجانڈرا نے اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے کے ساتھ زائد عمر میں مس یونیورس بیونس آئرز کہلائی جانے والی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا سے تعلق رکھنے والی آر بی گیبریل کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران الجانڈرا نے کہا کہ میں حسن کے مقابلوں میں ایک نئی شروعات پر بہت پرجوش ہوں، ہم ایک ایسے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جو صرف خواتین کی جسمانی خوبصورتی تک محدود نہیں بلکہ اقدار کا مجموعہ بھی ہے، میرے خیال میں ججز نے میرے اعتماد اور جذبے کو دیکھا۔
ایک ویڈیو میں مس یونیورس بیونس آئرز کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی الجانڈرا ماریسا نے کہا کہ انہیں اپنے دوستوں کی وجہ سے حوصلہ افزائی ملی کیوں کہ اس حوصلہ افزائی سے قبل ان کا بھی ماننا تھا کہ یہ کوئی عمر نہیں جہاں وہ ایک ایسے مرحلے کا آغاز کرسکیں لیکن انہوں نے فیصلہ کرلیا تو کردکھایا۔
الجانڈرا کا کہنا ہیکہ ان کی اس فتح سے کئی خواتین کو مثبت پیغام پہنچا ہے اور انہیں ایسے کئی پیغام موصول ہوئے ہیں جن میں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس فتح سے متاثر ہوئی ہیں۔الجانڈرا نے مزید کہا کہ عمر کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار