ڈھاکا: بنگلادیش، فلپائن اور تھائی لینڈ سمیت کئی ایشیائی ممالک میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی جب کہ اسکولوں میں چھٹی دیدی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں درجہ حرارت 45 تک جا پہنچا جب کہ بنگلادیش میں 43 رہا۔ اسی طرح فلپائن، تھائی لینڈ، بھارت اور پاکستان میں بھی گرمی عروج پر ہے۔
ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے باعث بنگلا دیش، فلپائن اور بھارت کے اسکولوں میں چھٹی دیدی گئی جب کہ معاشی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کے باعث غیر متوقع اور معمول کے برعکس بارشوں، برفباری اور شدید گرمی و سردی نے دنیا کے نظام کو اتھل پتھل کرکے رکھ دیا۔
سائنسی ماہرین اور عالمی قیادت دنیا کے درجہ حرارت میں تبدیلی پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کاربن فری شہر بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پیر, اپریل 7
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔