غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں سے غزہ اور رفح پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی جب کہ 51فلسطینی زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سمیت دیگر عالمی قوتیں غزہ میں سیز فائر کے لیے متحرک ہیں اور اسرائیل سے رفح میں پناہ گزینوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے بغیر کسی بھی فوجی آپریشن سے باز رہنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس کے باوجود اسرائیلی فوج رفح میں کسی نہ کسی بہانے سے فوجی کارروائی کر رہی ہے۔ آج رفح کے گھر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا جس میں 7 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور ایک حملے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 569 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 800 ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ حماس کے ساتھ غزہ میں دوبدو جنگ کے دوران 500 سے اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔