اتوار, دسمبر 15

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں، اپنے دور حکومت میں صوبے کو صحت کی بہترین سہولیات دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کامنصوبہ دیا ہے ، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دولاکھ مریضوں کو ان کے گھر تک دوماہ کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہم نے عوام کی خدمت کیلئے فری ادویات کا منصوبہ شروع کیا ، افسوس کہ گزشتہ پانچ سے سات سالوں کے دوران کچھ منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کیاجائے گا جبکہ لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں ،200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے دور میں بہترین فلاحی منصوبے شروع کیے ، نوازشریف کی بیٹی اور شہبازشریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے ، اپنے دور حکومت میں پنجاب کے 36 اضلاع کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version