لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل رانڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہے کہ پاکستان کے لیے بہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بابر اعظم کو سپورٹ کر رہے ہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتاہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔
آل رانڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میری تیاری بہت اچھی ہے، فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، ورلڈکپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کاکام ہے، ابھی فوکس سیریز پر ہے، کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔
مڈل آرڈربیٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا توکہا گیا چھکے نہیں مار رہا، نہ بھارت ٹارگٹ ہے نہ کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔آل رانڈر بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم دنیا کا بہتر ین بیٹر ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسے کھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں