راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کرجائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، پہلے انتظار پنجھوتہ کو روکا گیا اور آج شیر افضل مروت کو اندر جانے نہیں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہے، یقین ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جائیں گی اور ہمیں ہمیں انصاف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے، پہلی کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو، باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکی سفیر سے ملاقات کا بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم 9 مئی کو پرامن احتجاج کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہا ہے؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کرجائیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان پڑھوں گا تو پھر بات کروں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ ایک طرف آپ امریکیوں پر مداخلت کا الزام لگاتے اور دوسری طرف امریکی سفیر سے ملاقات کرتے ہیں اور انھیں شکایات لگاتے ہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جہاں تک امریکی مداخلت کا تعلق ہے وہ معاملہ حکومتی سطح پر اٹھایا گیا تھا اس کا مقصد ہر گزیہ نہیں ہے کہ آپ امریکا جیسے ملک کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کریں، اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ان کا سفیر یہاں پر روزانہ کے معاملات کو بھی ختم کرے، قائد حزب اختلاف سے ملاقات نہ کرے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس ملاقات میں عمر ایوب کے ساتھ اسد قیصر اور میں بھی شریک تھا، لیڈر آف اپوزیشن بھی ہماری جماعت سے ہیں، امریکی سفیر سے ملاقات کا سائفرمعاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 9مئی ریاستی جبر سے شروع ہوا، عمران خان کو ریاستی اداروں نے اغوا کیا، تمام واقعات پر کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز خراب ہیں، آپ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز صرف بیڈ روم میں چلتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم نے 9 مئی کا ڈرامہ رچایا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور اس کے بعد پھر پی ٹی آئی قیادت سے آکر ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اپیلوں پر سماعت نہیں ہو رہی لیکن بہرحال دیکھیں عدلیہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، ہم عدلیہ کو بھی سپورٹ کریں گے۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات خوش آئند ہے، امریکی سفیر نے خود اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں ںے امریکی سفارت خانے کو خط لکھا جسے ہماری فارن منسٹری نے انڈورس کیا اور درخواست کی کہ آپ ان سے ملیں بعدازاں اسمبلی میں آکر یہ ملاقات ہوئی، امریکی سفیر اسپیکر اور عمر ایوب سے ملے۔
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی