سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور یہ کہ انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے، کیوں کہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔اداکارہ حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محبت اور شادی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی اداکاری کا شوق تھا، ان کی بڑی بہن کی ایک دوست اداکارہ تھی جو جب ان کے محلے میں آتی تھی تو پورا محلہ جمع ہوجاتا تھا، جس کے بعد انہیں اداکاری کا شوق ہوا۔
ان کے مطابق وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر جیسے ہی آڈیشن دینے گئیں اور انہوں نے ہدایت کار کاظم پاشا سے ملاقات کی تو انہوں نے دیکھتے ہی انہیں کہا کہ وہ ہی ان کے اگلے ڈرامے کی ہیروئن ہوں گی۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بمشکل 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی۔پروگرام میں انہوں نے دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔
اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحی صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔
ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھیں کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟
شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس شادی کی۔
اداکارہ کو بھی پہلے شادی سے دو بچے تھے جب کہ ان کے شوہر کو بھی پہلی شادی سے دو بچے تھے۔
شگفتہ اعجاز کے ہاں دوسری شادی کے بعد مزید دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور اداکارہ ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی تمام بیٹیاں ایک دوسرے کو سگی بہنیں سمجھتی ہیں۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی