پاکستانی اداکارہ سوہائے علی نے خوبرو اداکارہ یمنی زیدی کے ساتھ بہترین دوستی کی عکاسی کرتی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔ ڈراما پیارے افضل میں یاسمین کے کردار سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام حاصل کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں یمنی زیدی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سوہائے علی ابڑو کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر یمنی زیدی کے نئے ڈرامے جینٹلمین کی پہلی قسط کی پریمیئر نائٹ کی ہیں جس میں یمنی سفید ماڈرن لباس میں ملبوس ہیں جبکہ سوہائے نے ہلکے گلابی کوٹ کے ساتھ پینٹس پہن رکھی ہیں۔
یمنی زیدی کے ساتھ تصاویر شیئرکرنے سے قبل سوہائے نے اپنے لک کی الگ سے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کی جن میں وہ بے انتہا دلکش لگ رہی ہیں۔سوہائے علی ابڑو نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں بھارتی پنجابی گانا جند کڈ کے لگایا اور کیمرے کو دیکھ کر قاتلانہ ادائیں بھی دیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوہائے علی ابڑو کی دلکش لک اور یمنی زیدی کے ساتھ بہترین دوستی کو پسند کیا جارہا ہے۔