فرانس: کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی اپنے زخمی بازو کے ساتھ انٹری ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
فرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی، اداکارہ نے اپنے زخمی بازو کے ساتھ 16 مئی کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔
ایشوریا رائے بچن نے کانز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ فالگونی شین (Falguni Shane Peacock) کا تیار کردہ خوبصورت گان زیب تن کیا۔
اداکارہ کے گان کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت تھری ڈی تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول کے ریٹ کارپٹ پر واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو ایشوریا رائے بچن کو اپنی بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔
ایئرپورٹ کی وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر پٹھوں میں تکلیف، معمولی فریکچر یا موچ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 15 مئی سے شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 25 مئی تک جاری رہے گا۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی