لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جبکہ شدید گرمی کے باعث اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے۔
محکمہ ایجوکیشن سکول نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری سکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی، 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے سکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سکولوں کا آغاز 7 بجے ہوگا جبکہ چھٹی ساڑھے 11بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے 10بجے ہوگی۔

Leave A Reply

Exit mobile version