گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز کے والد نے شیراز کو وی لاگنگ سے منع کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔سوشل میڈیا پر شیراز کے والد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شیراز کو وی لاگنگ کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی لیکن اس کی وی لاگنگ کو ختم کرنے کی دو تین وجوہات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شیراز سیدھا سادھا تھا، گاں میں رہ کر وی لاگنگ کرتا تھا، سب سے اچھے سے ملتا اور محبت کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی، شہرت کی وجہ سے اصل شیراز کہیں کھو سا گیا تھا اور لوگوں سے بھی اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے میں نے کچھ ٹائم کیلئے شیراز کو وی لاگنگ سے روک دیا ہے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ پہلے کی طرح شیراز کے معصوم اور سیدھے سادھے انداز کو واپس لاں۔
شیراز کے والد نے کہا کہ دوسری وجہ تعلیم بھی ہے کیونکہ وی لاگنگ کی وجہ سے اس کی توجہ پڑھائی پر بھی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبر ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ شیراز کے وی لاگز کو دیکھتے ہیں جبکہ شیراز کی ویویر شپ پر یوٹیوب کی جانب سے پہلے اسے سلور اور پھر گولڈن بٹن سے بھی نوازا گیا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔