چونگ چنگ: چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جس میں صرف ٹھوڑی کے سہارے پورے جسم کو ہوا میں معلق کرنا ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک 57 سالہ شہری نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک چمڑے کے حصے پر خود کو ٹھوڑی کے بل لٹکا لیا اور اسی دوران پیش آئے حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کے بیان کے مطابق شہری نے ٹھوڑی کے بجائے اپنی گردن رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی گردن جسم کا بوجھ سہار نہیں پائی اور ٹوٹ گئی۔ تاہم دیگر لوگوں کا ماننا ہے کہ شہری نے ٹھوڑی رکھ کر جسم کو ہلانے جلانے میں ضرورت سے زیادہ زور لگایا جس کی وجہ سے گردن ٹوٹی۔
واضح رہے کہ یہ عجیب و غریب مشق گزشتہ دہائی سے چین بھر میں کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس میں ہوا میں لٹک رہے چمڑے کے پٹے پر ٹھوڑی رکھنا ہوتی ہے اور پورے جسم کو ہوا میں معلق کردینا ہوتا ہے۔ اس ورزش کی ایجاد 2017 کے آس پاس ہوئی تھی جس کا مقصد کمر کے درد کو دور کرنا ہوتا ہے۔
صرف ٹھوڑی کے ذریعے ہوا میں لٹکنا ایک غیرمحفوظ اقدام لگتا ہے تاہم اس کا تجربہ کرنے والے کافی لوگوں کا دعوی ہے کہ یہ گردن اور کمر کے درد کے لیے حیرت انگیز علاج ہے۔ دوسری جانب چین اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز برسوں سے اس متنازع ورزش کے خطرات سے عوام کو خبردار کرتے آرہے ہیں۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی