سینیئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ اور نیلی ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہوسکا۔
جاوید شیخ ماضی میں متعدد انٹرویوز میں اداکارہ نیلی کے ساتھ معاشقے اور تعلقات پر کھل کر بات کر چکے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے انٹرویو میں ایک بار پھر نیلی کا ذکر چھیڑا اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعائیں کیں۔جاوید شیخ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اس دعوے کو مسترد کیا کہ وہ یا نیلی فلم سازوں پر ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے دباو ڈالتے تھے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ماضی میں وہ یا نیلی فلم سازوں پر یہ دباو ڈالتے تھے کہ انہیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے تو اس پر اداکار نے جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں کیا۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اور اداکارہ نیلی اپنے دور کے بڑے فنکار تھے، دونوں کو خدا نے شہرت دی تھی، دونوں کے پاس ٹیلنٹ تھا، انہیں فلم پروڈیوسرز یا ڈائریکٹرز کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی کہ انہیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز انہیں خود ہی ایک ساتھ فلموں میں کاسٹ کرتے تھے، انہوں نے کبھی کسی کو ایک ہی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا نہیں کہا۔نیلی سے تعلقات اور شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کا اور اداکارہ کا آپس میں شادی کرنے کا ارادہ تھا۔
جاوید شیخ کے مطابق ان کے اور نیلی کے خیالات، ذہن اور سوچ ملتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور شادی کے معاملے پر بھی متفق تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا اور نیلی کا شادی کرنے کا ارادہ تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، قسمت کو کچھ اور منظور تھا، ان کے چاہنے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔
جاوید شیخ نے نیلی کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھے اخلاق کی خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعائیں بھی کیں۔اداکار نے ایک بار پھر یہ اعتراف کیا کہ نیلی نے ماضی میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں زندگی کے مشکل وقت سے نکالا، انہوں نے انہیں اس وقت سہارا دیا جب ان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔
ماضی میں بھی ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے اعتراف کیا تھا کہ سلمی آغا سے طلاق پر انہیں سخت صدمہ پہنچا تھا اور انہوں نے اپنا خیال کرنا ہی چھوڑ دیا تھا، اس وقت انہیں اداکارہ نیلی نے سہارا دیا تھا۔
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ طلاق کے صدمے میں نکلنے میں نیلی نے ان کی مدد کی۔
اتوار, فروری 16
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق