گیژہو: چین کے ایک مخصوص خطے میں کچھ ایسے پہاڑ پائے جاتے ہیں جو حیرت انگیز طور پر اہرام مصر سے مشابہت رکھتے ہیں اور حالیہ برسوں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ پہاڑ چین کے صوبہ گیژہو (Guizhou) میں واقع ہیں جو مصر کے مشہور اہرام سے مشابہت کی وجہ سے Anlong Pyramids کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں اینلونگ اہرام ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے جبکہ اس علاقے نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
حتی کہ جب قریب سے دیکھا جائے تو ان پہاڑوں پر ایک دوسرے کے اوپر چٹانوں کی تہہ صفائی سے دیکھی جاسکتی ہے جسے دیکھ کر یہ یقین ہوتا ہے کہ انہیں کسی انسانی تہذیب یا دوسری مخلوق نے تعمیر کیا ہے۔
جب سے اینلونگ اہرام کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن ہوئی ہیں، تب سے ان کی اصلیت کے بارے میں بہت سی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں تاہم ماہرین نے سب کو غلط قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ اہرام مکمل طور پر قدرتی طریقے سے بنے ہیں۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔