برلن: جرمن پولیس نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما پر ایک اجتماع کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہاپسند اسلام دشمن رہنما مائیکل اسٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کررہا تھا اور اس دوران چاقو برداد شخص نے حملہ کردیا۔
اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی حملہ آور نے چاقو کے وار کیے جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی۔
گولی لگنے سے حملہ آور زخمی ہوکر زمین پر گرگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ تاہم چاقو بردار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگے ایک ڈاڑھی والے شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 59سالہ اسٹورزنبرگر سیاست دان اور بلاگرز ہے جو اسلام مخالفت کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی