کراچی: پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں بہترین لڑکی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے شہروز پر جیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے کبھی کوئی دباو نہیں ڈالا۔
اداکار نے بتایا کہ ان کے بیٹا اور سائرہ ایک ساتھ پڑھتے تھے، 7 سال بعد شہروز نے پندرہ دن پہلے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم رشتہ لے کر گئے اور پھر بات چیت طے ہوگئی مگر افسوس کہ سائرہ اور شہروز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی
انہوں نے اپنی پہلی بہو سائرہ یوسف کو بہترین خاتون قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی نورے سے آج بھی ویسے ہی پیار کرتی ہے جیسے پہلے کرتی تھی۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ جب سائرہ عمرہ ادائیگی سے واپس آئی تو بہروز انہیں اپنی دوسری پوری زہرہ کے ساتھ لینے کیلیے ایئرپورٹ گئے جس کے بعد تینوں نے ایک ساتھ گھنٹوں وقت گزارا۔
اداکار کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ سائرہ یوسف ہر چیز ہونے کے باوجود بھی بالکل ویسی ہی ہے اور بہروز سبزواری نے کہا کہ میں تو آج بھی اسے بیٹی کہتا اور سمجھتا ہوں اور وہ بھی بالکل ویسے ہی ملتی ہے کیونکہ وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔