لاہور: پنجاب پولیس نے نو مئی میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کیلیے خیبرپختونخوا پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا۔
پولیس حخام نے نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری وحوالگی کے لیے خیبرپختونخواہ پولیس کو مراسلہ ارسال کیا جس میں ملزمان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق نو مئی کے واقعات میں ملوث 89 اشتہاریوں کی لوکیشنز ٹریس کرلی گئیں ہیں، اشتہاری ملزمان خیبرپختونخوا میں روپوش ہیں۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پناہ لینے والوں میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر سمیت متعدد رہنما و کارکنان شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلیے فہرست کے پی پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، خیبرپختونخوا سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب پولیس نے سانحہ نو مئی کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے کریک ڈان کا فیصلہ کرتے ہوئے کے پی پولیس سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے