لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے دارالامان میں مقیم 10 خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی۔
پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ملنے کے لئے آ گئے، اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا بزرگ خواتین ہماری ماں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، کوئی تکلیف نہ ہو۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا آپ نے پاکستان کے لئے بہت سے دعائیں کرنی ہیں، اللہ تعالی وطن عزیز کی خیر کرے، اللہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی، مجھے آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔
نواز شریف نے کہا حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، بہت خوشی ہوئی، مزدور کو معاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آ گیا ہے، ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہو جاتی، حج پر جانے والے پاکستان کے لئے دعائیں کریں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف سے بزرگ خواتین نے حج کی خواہش کی تھی، وزیراعلی کی ہدایت پر 10 بزرگ خواتین کے لئے حج کے انتظامات کئے گئے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔