کراچی: بھارتی ٹیم کے اسٹار آل رانڈر رویندر جڈیجا نے بھی ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر جڈیجا نے بھی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تقلید کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آل رانڈر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے تاہم وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
جڈیجا نے 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 41 اننگز میں 515 رنز بنائے جس میں سے 17 میں وہ ناٹ آٹ رہے، انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 54 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
میچ کے بعد اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔