بدھ, دسمبر 4

الینوائے: امریکا میں ریاست الینوائے کے ایک پارک میں فٹ بال کے میدان کے عین درمیان زمین میں سوراخ نمودار ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مقامی میڈیا میں گردش کررہی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جس میں آلٹن شہر کے گورڈن ایف مور کمیونٹی پارک میں فٹ بال کمپلیکس کے بیچ میں زمین دھنس گئی۔
آلٹن پارکس اینڈ ریکریشن کے ڈائریکٹر مائیکل ہینس نے مقامی خبروں کو بتایا کہ یہ سب ایک ہی وقت میں ہوا اور سب کچھ نیچے چلا گیا۔ ہمارا ایک لائٹ پول بھی جو درمیان میں موجود تھا، وہ بھی زمین کے اندر چلا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ سوراخ فٹبال کمپلیکس سے تقریبا 150 فٹ نیچے واقع کانوں کے منہدم ہونے کی وجہ سے نمودار ہوا۔
کمپنی کے ایک نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مستقبل قریب تک عوام کی رسائی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ مزید برآں تفتیش کار اور ماہرین کان کا معائنہ کررہے ہیں جبکہ مرمت کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version