مصر کی سینیئر اداکارہ، فلم ساز و پروڈیوسر سلوی محمد علی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وصیت کی ہے کہ ان کا جنازہ تھیٹر سے نکالا جائے۔
مصری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سلوی محمد علی نے اپنے کیریئر سمیت مصر میں فنون لطیفہ اور خصوصی طور پر تھیٹر کی تاریخ اور اہمیت پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے پروگرام کے دوران مصر کی جانب سے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پر بھی بات کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑ ا جائے گا۔
نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق پروگرام کے دوران انہوں نے دعوی کیا کہ مصر کے لیجنڈری تھیٹر اداکاروں کے جنازے گھروں اور مسجدوں سے نہیں بلکہ تھیٹرز سے نکلے ہیں اور یہ فن کو خراج تحسین پیش کرنے کی اچھی روایت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مصر کے بڑے ہدایت کاروں اور تھیٹر اداکاروں کے جنازے بھی تھیٹرز اور میوزیم سے نکالے گئے اور ان کی بھی خواہش ہے کہ ان کا جنازہ بھی ایسے ہی نکالا جائے۔
سلوی محمد علی کا کہنا تھا کہ تھیٹر اور اسٹیج ان کی پہچان ہیں، انہوں نے وہیں سے کیریئر شروع کیا اور نام بنایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وصیت کر رکھی ہے کہ ان کا جنازہ نیشنل میوزیم آف تھیٹر سے نکالا جائے۔
سلوی محمد علی کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ان کا جنازہ تھیٹر سے نکال کر مسجد یا جنازہ گاہ لے جایا جائے، جہاں نماز کی تدفین کے بعد انہیں تھیٹرز اداکاروں کے ساتھ دفنایا جائے۔
سینیئر اداکارہ کی جانب سے جنازے کو تھیٹر سے نکالنے کی بات کہنے پر تنقید کا سامنا ہے اور نہ صرف مصر بلکہ عرب سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کے نیشنل تھیٹر سے منسلک سلوی محمد علی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو سلوی محمد علی نے وصیت کی کہ میری لاش کو پہلے تھیٹر سے نکالاجائے اور اس کے بعد نمازہ جنازہ کیلئے مسجد لے جائی جائے ۔
اداکارہ نے اپنی خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل تھیٹر سے ہی میں نے اپنی اداکاری کا خواب مکمل کیا، اس تھیٹر سے میری کئی کامیابیاں جڑی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے نیشنل تھیٹر بہت پسند ہے۔
اداکارہ کی وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازع کو جنم دیدیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تاہم بعض صارفین ان کی حمایت بھی کرتے دکھائی دیے اور دلیل دی کہ اداکارہ کی خواہش میں کوئی غلط بات نہیں، جنازہ تھیٹر سے نکالنے میں کوئی حرج نہیں، جس طرح استاد کا جنازہ اسکول سے نکالاجا سکتا ہے، اسی طرح اداکار کا جنازہ تھیٹر سے نکالنے میں برائی نہیں۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی