اترپردیش: کھانے میں مچھلی اور گوشت نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اترپردیش کے گاوں آنند نگر میں شادی کے دوران کھانے میں مچھلی اور گوشت موجود نہ ہونے پر تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جبکہ پھینکنے کے لیے کرسیاں بطور ہتھیار استعمال کیں۔
شادی میں پنیر، پلا اور مختلف سالن مینیو کا حصہ تھے مگر کوئی بھی نان ویج کھانا موجود نہیں تھا جس پر دولہا کے اہلخانہ آگ بگولہ ہوگئے۔
ہنگامہ آرائی کے بعد شادی ملتوی کردی گئی اور دولہا جائے وقوعہ سے دلہن کو لیے بغیر ہی چلا گیا جس کے بعد دلہن کے اہل خانہ نے لڑکے والوں کیخلاف پولیس میں مار پیٹ اور جہیز مانگنے کی شکایت درج کرادی۔
دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جہیز میں دولہا کو گاڑی خریدنے کیلئے 5 لاکھ روپے، ایک تلک سیٹ اور 20 ہزار مالیت کی سونے کی دو انگوٹھیاں دی تھیں۔
ہفتہ, مارچ 15
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔