لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیس نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار ڈال دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔
لاہورپولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی، ان سے ریاست کی مخالفت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے عمران خان کو لاہورمنتقل کرنیکی استدعا کی تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث منتقلی کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق پیر کو عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس حملے سے متعلق تفتیش کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16مقدمات درج ہیں جن میں سے 4میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی ہے۔
دریں اثنا لاہور پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کرلیا، اور 12رکنی ٹیم عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان سے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور،شادمان تھانہ حملہ کیس سے متعلق سوال کیے، اور تفتیش میں ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 9اور 10مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بھی بانی پی ٹی آئی سے سوالات کیے۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔