اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم دہشت گرد کو ہلاک کردیا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے سربراہ گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد رزاق کو ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردی گل بہادر کا قریبی ساتھی اور علاقے میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا، جس میں 6 جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کا قتل اور 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں بم حملوں کی سہولت کاری بھی شامل ہے، جس میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔
بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواد ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے بدستور پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version