ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا ہے کہ سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کرنے والے طلبا نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں اور میرے ہم وطن انہیں کچل دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کے نام پر تھانوں پر حملے کرنے والے، املاک کو نقصان پہنچانے اور بے امنی پھیلانے والے ملک کے استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم حسینہ واجد نے مزید کہا کہ ایسے پرتشدد احتجاج طلبا نہیں دہشت گرد کرتے ہیں۔ یہ دہشت گردی ہے اور میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتی ہوں ان کو کچل دیں۔
یاد رہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز اس وقت ہوا جب حکومت نے کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے طلبا کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔
سول نافرمانی کی تحریک کے رہنماوں نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
سول نافرمانی تحریک میں دو روز کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50سے زائد ہوگئی جب کہ 200سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔