اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کردیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آمنہ بلوچ اپنا عہدہ آئندہ ماہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالیں گی، وزیراعظم آفس سے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری کی سمری بھی وزارت خارجہ کو ارسال کردی گئی۔وزاعظم شہباز شریف نے دو روز قبل نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس اور جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔
کویت میں تعینات پاکستانی سفیر ملک فاروق جنوبی افریقہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے جبکہ یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔